اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر حملہ
نئی دہلی کے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر اتوار کی رات مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا
نئی دہلی، 20فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی Asaduddin Owaisi کی نئی دہلی کے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر اتوار کی رات مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا۔ مسٹر اویسی نے اس معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات دی اور کہا کہ میری دہلی کی رہائش گاہ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے۔سال 2014 کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے۔
اس سے پہلے آج رات میں جے پور سے واپس آیا اور میرے گھریلو ملازم نے مجھے بتایا کہ بدمعاشوں کے ایک گروپ نے سنگ باری کی، جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دہلی پولیس کو انہیں فوراً گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ ایک ہائی سیکیورٹی زون میں پیش آرہا ہے۔
میں نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے اور پولیس اہلکار میری رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں۔ اس حملہ کی تصویر بھی اویسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
My Delhi residence has been attacked again. This is the fourth incident since 2014. Earlier tonight, I returned from Jaipur & was informed by my domestic help that a bunch of miscreants pelted stones that resulted in broken windows. @DelhiPolice must catch them immediately pic.twitter.com/vOkHl8IcNH
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 19, 2023



