اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا
محمد ذیب الشوا 8/2/2023 بدھ کو نابلس میں بزرگ شخص یوسف کے مزار پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا
نابلس ، 21فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)8 فروری کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان کل سوموار کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ 16 سالہ منتصر محمد ذیب الشوا 8/2/2023 بدھ کو نابلس میں بزرگ شخص یوسف کے مزار پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔بلاطہ کیمپ کی مساجد میں سوموار کی شام شہید شوا کی شہادت کا اعلان کیا گیا اور افسوس کا اظہارکیا گیا۔
مغربی کنارے اور یروشلم شہر میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں حال ہی میں، فاشسٹ قابض حکومت کے وزراء کی طرف سے جاری کردہ دھمکیوں اور انتہا پسندانہ فیصلوں کیبعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔منتصر الشوا کی شہادت کے ساتھ ہی قابض فوج اور آباد کاروں کی گولیوں اور حملوں کے نتیجے میں اس سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ ان میں 12 بچے، ایک بوڑھی خاتون اور ایک قیدی شامل ہیں جنہیں قابض ریاست کے عقوبت خانے میں شہید کیا گیا۔



