قومی خبریں

غلام نبی آزاد نے ’غلام‘ کہنے سے ناراض، جے رام رمیش کو ہتک عزت کا بھیجا نوٹس

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے غلام نبی آزاد پر تنقید کی تھی،

سری نگر،24فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے غلام نبی آزاد پر تنقید کی تھی، اس بارے میں غلام نبی آزاد نے کانگریس لیڈر جے رام رمیش کو ان کے ہتک آمیز ریمارکس کے لیے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ آزاد نے کانگریس لیڈر کو ’غلام‘ کہنے پر نوٹس دیا ہے۔وہیں سابق ایم ایل سی نریش گپتا نے جے رام رمیش کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔ نریش گپتا نے کہا کہ بھارت جوڑا یاترا کے دوران رمیش نے غلام نبی آزاد کیخلاف تبصرہ کیا تھا، جس کے لیے انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ نریش گپتا نے کہا کہ ابھی ابھی نوٹس بھیجا گیا ہے اور جلد ہی بھدرواہ عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا۔

جے رام رمیش نے کہا تھا کہ غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی اب غائب ہونے والی آزاد پارٹی بن چکی ہے۔ غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈی اے پی، جس نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر کے ایک نئی پارٹی بنائی تھی، کو حال ہی میں بہت سے لوگوں نے چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے یہ بات انڈین یوتھ کانگریس کے رہنما جہاں جہانزیب سروال کے ایک ٹویٹ پر کہی۔ ایک ٹوئٹ میں سروال نے ڈی اے پی رہنماؤں چوہدری نظام الدین اور چوہدری گلزار احمد کے پارٹی سے استعفے کے خطوط دکھائے تھے۔

سروال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جے رام رمیش نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا’’Disappearing Azad Party”‘‘۔ چند روز قبل جموں و کشمیر میں غلام نبی آزاد کی پارٹی کے 17 افراد نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ ان میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر تاراچند، پیرزادہ محمد سعید بھی شامل تھے۔ یہ تمام لوگ ڈی اے پی چھوڑ کر ایک بار پھر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button