نئی دہلی، 27فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کین ولیمسن Kane Williamson انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں مرد بحران بن گئے اور 132 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یہ کین ولیمسن کی ٹیسٹ میں 26ویں سنچری ہے۔ خیال رہے کہ ولیمسن نے اپنی سنچری اننگز کے دوران تاریخ رقم کی۔ اب وہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایسا کر کے انہوں نے راس ٹیلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ٹیسٹ میں ولیمسن نے اب اپنے کیریئر میں 26 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 7787 رنز بنائے ہیں۔
وہیں راس ٹیلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 7683 رنز بنائے۔راس ٹیلر کے نام 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں ہیں۔132 رنز کی اپنی اننگز میں ولیمسن نے 282 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 12 چوکے لگائے۔ ولیمسن کو ہیری بروک نے آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔وہیں ولیمسن کی بین الاقوامی کرکٹ میں 39 سنچریاں ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے انڈیا کے وریندر سہواگ، سورو گنگولی اور انگلینڈ کے ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سہواگ، گنگولی اور کک انٹرنیشنل کرکٹ میں کل 38 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔فیب 4 میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس ہے۔ کوہلی اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں 74 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ وہیں جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے اب تک 44 سنچریاں بنائی ہیں۔
اسٹیو اسمتھ Ross Taylor کے پاس اب کل 42 سنچریاں ہیں۔بتا دیں کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فالو آن دیا تھا۔ کیوی ٹیم دباؤ میں تھی لیکن کپتان ولیمسن نے مردانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا ،خبر لکھے جانے تک نیوزی لینڈ کو انگلینڈ پر 250 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ یعنی اب میچ کسی بھی ٹیم کے پالے میں جا سکتا ہے۔ اگر کیوی باؤلر انگلش بلے بازی کو تہس نہس کردیتے ہیں، تو انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میچ جیتنا مشکل ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے اس ٹیسٹ میچ میں شاندار واپسی کی ہے۔
🔊 "An honour”. Kane Williamson after becoming New Zealand’s highest run-scorer in Tests. Williamson went on to make 132 on Day 4 at the Basin Reserve 🏏 #NZvENG pic.twitter.com/lKFVHcgVaT
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) February 27, 2023



