امیش پال قتل کیس:یوپی پولیس کی کا رروائی، پولیس انکاؤنٹر میں ملزم ارباز کی موت
دن دہاڑے گولیوں سے بھوننے والے جرائم پیشہ شخص ارباز پولیس انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوگیا ۔
الٰہ آباد، 27فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال اور اس کے گنر کو دن دہاڑے گولیوں سے بھوننے والے جرائم پیشہ شخص ارباز پولیس انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوگیا ۔ پریاگ راج پولس نے دعویٰ کیا کہ ارباز جو امیش پال قتل کیس میں ملوث تھا، ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ نیز امیش قتل کیس میں ملوث باقی ملزمان کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔اترپردیش پولیس کی کارروائی ضلع میں امیش پال اور اس کے گنر کے دن دیہاڑے قتل کے معاملے میں شروع ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس او جی اور پریاگ راج پولیس نے یہ انکاؤنٹر نہرو پارک کے جنگل میں کیا ہے۔متوفی شخص ارباز کریٹا کار چلا رہا تھا، جو امیش پال کے قتل میں استعمال ہوئی تھی۔
مقتول بدمعاش ارباز سابق رکن اسمبلی عتیق احمد کا مبینہ طور پر قریبی بتایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صلاح پور کا رہائشی ارباز عتیق احمد کی گاڑی بھی چلاتا تھا۔ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔پولیس اور ایس ٹی ایف کی 10 ٹیمیں ان لوگوں کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں جنہوں نے امیش پال اور اس کے گنر کو گولیوں سے بھون دیا ہے ۔ ملزموں کو پکڑنے کے لیے پولیس ضلع سے باہر جانے والے راستوں پر خصوصی چیکنگ آپریشن چلا رہی ہے۔
رات بھر شہر میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔وہیں لکھنؤ کی ایس ٹی ایف ٹیم بھی الٰہ آباد میں خیمہ زن ہے۔ پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، یوپی ایس ٹی ایف کی پریاگ راج یونٹ جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی رینک کے افسر کررہے ہیں، امیش پال قتل کیس میں ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔
امیش پال اور اس کے گنر کو جمعہ کے روز دھومن گنج میں واقع اس کے گھر کے پاس بدمعاشوں نے گولیوں سے بھون کر ہلاک کر دیا تھا۔ مقتول امیش پال راجوپال قتل کیس میں گواہ تھا۔مقتول امیش جیسے ہی کار سے نیچے اترا پہلے سے ہی تاک میں بیٹھے بدمعاشوں نے اس پر تابڑ توڑ گولی چلا دی، اس دوران گولی لگنے سے وہ اور اس کے گنر کی موت موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، امیش پال کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ، لیکن ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا ۔ خیال رہے کہ قتل کی واردات کو محض 44 سیکنڈ میں انجام د ے کر ملزمان جائے وقوعہ سے رفوچکر ہوگئے ۔
“मिट्टी में मिलाने का अभियान” शुरू, उमेश पाल का एक हत्यारा अरबाज़ पुलिस मुठभेड़ में ढेर, जय हो !! pic.twitter.com/JGx2xz2iHg
— Dr. Shalabh Mani Tripathi (@shalabhmani) February 27, 2023



