سرورققومی خبریں

مکیش امبانی، امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے گھروں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی

مہاراشٹر کے ناگپور پولیس کنٹرول میں ایک شخص نے ایسی کال کی کہ سب کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

ناگپور ، 28فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مہاراشٹر کے ناگپور پولیس کنٹرول میں ایک شخص نے ایسی کال کی کہ سب کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ اس فون کال پر ایک نامعلوم شخص نے ممبئی کے مشہور لوگوں کے گھر بم دھماکے کی بات کی۔ اس میں مشہور بزنس مین مکیش امبانی، فلمی اداکار امیتابھ بچن اور دھرمیندر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مکیش امبانی کے بنگلے اینٹیلیا میں دھماکہ ہوگا۔ اس کے علاوہ فون کرنے والے نے کہا کہ امیتابھ بچن کے گھر اور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے گھر پر بھی دھماکہ ہوگا۔ کال موصول ہونے کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو یہ اطلاع دی ہے۔ تو وہیں، ممبئی پولیس کال کرنے والے کا سراغ لگانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔

درحقیقت ایک نامعلوم شخص نے ناگپور پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور بتایا کہ صنعت کار مکیش امبانی، فلمی اداکار دھرمیندر اور امیتابھ بچن کے گھر کے باہر بم رکھے گئے ہیں۔ اس کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو یہ الرٹ بھیج دیا اور پولیس فوراً الرٹ ہو کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ساتھ تمام جگہوں کی تلاشی لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ فون کرنے والے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 25 مسلح افراد دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لیے ممبئی کے دادر پہنچ چکے ہیں۔ کال موصول ہونے کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو یہ اطلاع دی ہے۔ تو وہیں، ممبئی پولیس کال کرنے والے کا سراغ لگانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔تادم ِ تحریر ممبئی پولیس کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button