بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

لیواِن ری لیشن میں رہنے والی خاتون کا عاشق کے ہاتھوں قتل

عاشق کا نام نتن ، جبکہ مہلوک خاتون کا ریشما ہیں۔

بھوپال ، 28فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع سے ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں لیو ان ری لیشن شپ میں رہنے والے ایک عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ عاشق کا نام نتن ، جبکہ مہلوک خاتون کا ریشما ہیں۔ یہ دونوں آگر مالوا ضلع کے نپانیا گاؤں میں رہتے تھے۔ تاہم پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل لڑائی ہو رہی تھی۔ ملزم نتن اور ریشما ساتھ کام کرتے تھے۔ دونوں کافی عرصے سے لیو ان ری لیشن شپ میں تھے(یعنی بغیر شادی کے میاں بیوی کی طرح رہتے تھے)۔ معمول کے مطابق منگل (28 فروری) کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ریشما اور نتن کی صبح کھانا پکانے کے دوران لڑائی ہو ئی۔ بتایا گیا کہ مہاراشٹر کا رہنے والا نتن اپنے گھر جانا چاہتا تھا۔ آگر مالوا میں رہنے اور مزدوری کرنے اور واپس مہاراشٹر جانے کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جبکہ خاتون مالی مجبوریوں کی وجہ سے واپس نہیں جانا چاہتی تھی۔

وہ یہاں رہ کر کام کرنا چاہتی تھی۔دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم نتن کی گرل فرینڈ سے لڑائی ہونے لگی۔ اس نے ریشما کے سر پر دھار دار اسلحہ سے وار کیا۔ جس کی وجہ سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ریشما نے اپنے پہلے شوہر کو چھوڑ دیا تھا اور وہ کافی عرصے سے نتن کے ساتھ لیو ان ری لیشن شپ میں رہ رہی تھی۔خبر کے مطابق ان دونوں کے دو بچے ہیں جن کی عمر تقریباً 3 سال سے کم ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایس ڈی او پی پلوی شکلا نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button