بین الاقوامی خبریںسرورق

یونان میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 32 افراد ہلاک، 85 زخمی

یونان میں دہائیوں میں ہونے والے سب سے مہلک ریل حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی

ایتھنز، یکم مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)یونان میں دو ٹرینوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے، یونان میں دہائیوں میں ہونے والے سب سے مہلک ریل حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے تقریباً 235 میل شمال میں ٹیمپی کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جن میں سے3 میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 32افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہوئے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال لے جانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فوج کو ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اطالوی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ یونان میں مسافروں اور مال برداری کے لیے ریل ٹرانسپورٹ کا اہم فراہم کنندہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button