سرورققومی خبریں

امیش پال قتل کیس: سابق ایم پی عتیق احمد نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا عرضی میں کہا، ان سے گجرات میں ہی پوچھ گچھ کی جائے

امیش پال قتل کیس کے بعد ایم پی عتیق احمد کو انکاؤنٹر کا خطرہ ہے۔

نئی دہلی ،یکم مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امیش پال قتل کیس کے بعد ایم پی عتیق احمد کو انکاؤنٹر کا خطرہ ہے۔ عتیق نے بدھ (1 مارچ) کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے یوپی پولیس کے حوالے نہ کیا جائے۔ عتیق اس وقت گجرات کی احمد آباد جیل میں بند ہے۔ان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر امیش پال قتل کیس میں ان سے کوئی پوچھ گچھ کرنی ہے تو وہ صرف گجرات میں ہی ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ امیش پال قتل کیس کے بعد دیئے گئے اس بیان میں یوگی نے کہا تھا کہ وہ مافیا کو مٹی میں ملادیں گے۔

اس کے بعد بعض اعلیٰ حکام نے بھی ایسی بات کہی ہے۔ اس طرح کے بیانات اور یوپی پولیس کے سابقہ ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے عتیق احمد نے اپنی جان کی حفاظت کی درخواست کی ہے۔ عتیق احمد نے کہا ہے کہ ان سے بھی گجرات میں ہی پوچھ گچھ کی جائے۔ اس نے بتایا ہے کہ یوپی میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔

گینگسٹر وکاس دوبے کی گاڑی پلٹنے اور جیل میں بند منا بجرنگی کے قتل جیسے واقعات کا بھی عرضی میں ذکر کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ 2019 میں سپریم کورٹ نے عتیق احمد کو گجرات کی جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم اس وقت دیا گیا جب عتیق احمد یوپی کی دیوریا جیل میں بند تھے۔ عتیق احمد کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کریں گے۔دریں اثنا یوپی پولیس انتظامیہ نے بدھ کو عتیق احمد کے قریبی ساتھی ظفر احمد کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔ پریاگ راج پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کی موجودگی میں بلڈوزر چلایا گیا۔

ظفر احمد اس کیس میں ملزم ہیں۔ امیش پال اور ان کے ایک سیکورٹی اہلکار کو گزشتہ جمعہ کو دھومن گنج پولیس اسٹیشن کے تحت جیتی پور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایم ایل اے امیش پال راجو پال قتل کیس میں اہم گواہ تھے۔ امیش کو سیکورٹی فراہم کرنے والے دو کانسٹیبلوں میں سے ایک سندیپ نشاد بھی اس واقعہ میں مارا گیا۔ امیش پال قتل کیس کا ملزم ارباز پیر کو پولیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ اس تصادم میں دھومن گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر راجیش موریہ زخمی ہوگئے، جن کا علاج ایس آر این اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ عتیق احمد اور اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف بھی راجو پال کے قتل کیس میں ملزم بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button