تلنگانہ کی خبریں

سید محی الدین صاحب مرحوم سینیئر صحافی روزنامہ سیاست کا "تعزیتی جلسہ "

karimnagar meeting

جناب سید محی الدین صاحب مرحوم سینیئر صحافی روزنامہ سیاست کا "تعزیتی جلسہ ” آج تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم کریمنگر کے زیر اہتمام ردو بھون میں جناب محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم کی صدارت میں منعقد کیا گیا.
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر وائی سنیل راؤ میئر میونسپل کارپوریشن کریمنگر نے شرکت کرتے ہوئے جناب سید محی الدین صاحب مرحوم کو ایک بے باک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید محی الدین نے شعبہ صحافت کے اقدار کو بلند رکھا. محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے مخاطب کرتے ہوئے جناب سید محی الدین کو ایک نڈر اور دیانتدار صحافی قرار دیتے ہوئےکہاک مرحوم ہمیشہ ملت کی فلاح و بہبود ی کیلئے آگے دہتے تھے اور اپنے زرین مشوروں کے زریعہ ملت کی رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. وہ مختلف انجمنوں سے وابستہ رہ کر ملت کی خدمت انجام دی. مولانا خواجہ علیم الدین نظامی ناظم مدرسہ انوار العلوم کریمنگر نے مخاطب کرتے ہوئے سید محی الدین صاحب مرحوم کو اپنی ذات میں ایک انجمن قرار دیا. مفتی ندیم الدین صاحب نےمخاطب کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ مرحوم کی یاد میں ایک ٹرسٹ قائم کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے. مولانا محمد عبد الحی شعیب لطیفی ناظم جماعت اسلامی کریمنگر نے مخاطب کرتے ہوئے مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں ایک نرم دل اور حق پرست انسان قرار دیا. مرحوم کے بڑے فرزند سید عاتف الدین جرنلسٹ نے اپنے والد محترم کو ایک خودار اور حق پرست انسان کہتے ہوئے کہا کیوی حالات سے مقابلہ کرتے ہوئے کبھی کسی کے سامنے مسلمانوں کے سر کو جھکنے نہیں دیا اور بے باک طور پر اپنی صحافتی خدمات کو جاری رکھا. انہوں نے سامعین سے خواہش کی کہ وہ ان کے والد کے حق میں دعا فرمائیں. سید مظفر الدین سینئر ٹی آر ایس قائد نے مخاطب کرتے ہوئے اپنے بڑے بھائی سید محی الدین مرحوم کو ایک فرض شناس ایماندار صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرکاری ملازمت کو ترجیح دینے کے بجائے وہ تجارت کو اہمیت دی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ کسی ک غلام بننے کے بجائے آزادانہ طور پر اپنی زندگی کو صحافت اور ملت کی خدمت میں صرف کیا. جناب محمد مصطفیٰ انصاری صاحب نے مرحوم کی خوبیوں کا زکر کرتے ہوئے ان کی سراہناء کی. محمد عبدالصمد نواب ,سید ضیاء الدین(داماد مرحوم کے) , سید عامر الدین (فرزند) محمد فیاض علی رضوی و دیگروں نے مخاطب کیا. مو لانا خواجہ علیم الدین نظامی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا. اظہار حسین جرنلسٹ نے کاروائی انجام دی. دانشور حضرات اور معززین شہر کی کثیر تعداد جلسہ میں شریک تھی.

متعلقہ خبریں

Back to top button