
پداپلی: ۲۱/ڈسمبر (اردودنیانیوز)ضلع پداپلی میں تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں اجلاس کا آغاز ملیکہ عالم کی تلاوت سے کیا گیا اس کے بعد نازیہ بیگم نے نعتیہ کلام پیش کی بعد ازاں آئے ہوئےمہمانان اکرام نے اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی،ڈی ریزرویشن،خصوصی اردو ڈی ایس سی سے متعلق تفصیلی خطاب کیا،بعد ازاں تنظیم کے قیام کے متعلق تجاویز پیش کی گئی ،جس میں سید وجہت اللہ عیاض آفاقی کو سرپرست اس کے بعد باتفاق رائے مفتی محمد استقام الدین کو صدر، انیسہ بیگم کو جنرل سیکریٹری،نجمہ تبسم، محسن شریف کو نائب صدر،آمنہ بیگم محمد جعفر کو معتمد انتظامیہ،گوہر فاطمہ کو خازن ،روح الاسلام، زیبا آفریں کو نشر و اشاعت کا ذمہ دار، نازیہ بیگم کو خواتین سیکریٹری،عائشہ آفرین، فاطمہ بیگم ،دلشاد بیگم، یاسمین سلطانہ، فاہرہ بیگم، حنا النساء، انیس تبسم حمیدہ خاتون، تسلیم بیگم اسماء بیگم کو جائنٹ سیکرٹری،امتیاز علی نصرت کو مشیر ،ذیشان عادل کو قانونی مشیر،منتخب کیا گیا ہے، اس موقع پر سرپرست اعلی جناب سرور شاہ بیابانی صاحب ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کریمنگر،جناب سید افضل محی الدین صاحب سرپرست،جناب موسی خان صاحب سرپرست، جناب شیخ حبیب الرحمن صاحب سرپرست، جناب قاضی محمد شجیع الدین صاحب سرپرست،حافظ سید مطہر الدین صاحب صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کریم نگر ،حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب معتمد ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن ،اظہار حسین صاحب آرگنائزنگ سکریٹری ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن ، سید خواجہ اظہر الدین نائب صدر ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن،محمد رفیع، مصطفی شریف، عظیم الدین کی موجودگی میں تنظیم کا انتخاب کیا گیا ان کے علاوہ مقامی تنظیم کے ذمہ داران سید وجہت اللہ عیاض آفاقی صاحب چیئرمین کریسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی ،ڈاکٹر صادق پاشاہ صاحب صدر ایٹا،شمشیر صاحب پرنسپل کریسنٹ بی ایڈ کالیج ،عرفان صاحب ،محسن صاحب ،محمد جعفر صاحب،محمد عنایت کے علاوہ اردو ٹرینڈ اساتذہ نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض محمد استقام الدین نے انجام دیں اور آخر میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، مولانا اظہر الدین صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔



