بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب:رونالڈو کی بیٹیاں عربی بولنے لگی ہیں-

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے بچے سعودی عرب میں اپنا وقت ضائع نہیں کر رہے ہیں

الریاض :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے بچے سعودی عرب میں اپنا وقت ضائع نہیں کر رہے ہیں جہاں انہوں نے عربی سیکھنا اور بولنا شروع کر دیا ہے۔سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر میں شامل ہونے اور اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں آباد ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی ان کی بیٹیاں عربی بولنے لگی ہیں۔رونالڈو کی شریک حیات جارجینا روڈریگوز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بیٹیوں، الانا اور ایوا کو عربی بولتے ہوئے دکھا گیا ہے۔

ایک مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دختران پراعتماد انداز میں اپنی والدہ کے فون سے کچھ عربی پڑھ رہے ہیں۔22 سیکنڈ کے کلپ کے دوران دونوں بیٹیاں خوشگوار انداز میں عربی بولنے کی مشق کررہی ہیں جبکہ الانا عربی میں ہفتے کے دنوں کا واضح طور پر تلفظ کرتی نظر آئیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں جن میں سے 2 جارجینا اور 3 ان کی پہلی بیوی سے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button