بین الاقوامی خبریں

امارات ایئرپورٹ پرمنفرد روبوٹک سسٹم متعارف

مارات ایئرلائنز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا ’روبوٹک‘ نظام متعارف

دبئی، 10مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)امارات ایئرلائنز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا ’روبوٹک‘ نظام متعارف کردیا ہے۔امارات الیوم اخبارکیمطابق ربوٹک سسٹم دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل نمبر3 پرتجرباتی طورپرمتعارف کرایا گیا ہے۔امارات ایئرکے سی ای او آپریشنز عادل الرضا نے بتایا کہ روبوٹک سسٹم کو امارات گروپ اینڈ کمپنیز کی جانب سے جدید ترین انداز میں تیار کیا گیا ہے جسے جلد ہی دبئی کے ایئرپورٹ پرباقاعدہ طورلانچ کیا جائے گا۔

سی ای اوآپریشنز نے مزید بتایاکہ آئندہ برسوں میں نئے سسٹم کے 200 سے زائد آپریشنز کوجاری کیا جائے گا۔انکامزید کہنا تھاکہ روبوٹک سسٹم میں 6 زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں عربی بھی شامل ہے۔اس سسٹم کی بدولت ایئرپورٹس پرسفری معاملات کو جلد نمٹایا جاسکے گا جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی اور انہیں تاخیر کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button