پیشی کے دوران ٹھگ سکیش کا مبینہ دعویٰ شراب پالیسی معاملہ میں اگلی گرفتاری دہلی سی ایم کجریوال کی ہوگی!
دو سو کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں جیل میں بند ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے بڑا دعویٰ کیا
نئی دہلی، 10مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دو سو کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں جیل میں بند ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی کے دوران سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہونے والے اگلے شخص اروند کجریوال ہوں گے۔ سکیش نے کہاکہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے میں اس کا پردہ فاش کروں گا۔سکیش نے کہا کجریوال وزیر ہیں، شراب پالیسی کے معاملے میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ کجریوال اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ میرا شراب پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اس سے پہلے سکیش چندر شیکھر نے خط لکھ کر وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور منیش سیسودیا پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ سکیش نے عام آدمی پارٹی کو مہا ٹھگ قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ کہا تھا میں عام آدمی پارٹی کی تمام الٹی سیدھی کارگزاریوں اور کارناموں کو بے نقاب کرنے کے لئے آرہا ہوں۔ سکیش نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سیسودیا کے ساتھ قریب سے کام کیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح ہر محکمانہ کام میں کمیشن حاصل کرتے ہیں۔



