قومی خبریں

سوپنا سریش کا الزام : وزیر اعلیٰ وجین کیخلاف ثبوت دینے پر 30 کروڑ کی پیش کش کی گئی

کیرالہ کے سونے کی اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ سوپنا سریش نے بڑا انکشاف کیا

ترواننت پورم، 10مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کیرالہ کے سونے کی اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ سوپنا سریش نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ سوپنا نے حکمراں سی پی آئی (ایم) پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ایک ثالث کے ذریعے کیس کو حل کرنے کی پیشکش بھیجی تھی۔ اس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ وزیر اعلی پنارائی وجین کیخلاف ثبوت دیں جس کے لئے انہیں 30 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔جمعرات یعنی 9 مارچ کو فیس بک پر اس ثالث کا نام سامنے آیا۔ سوپنا نے بتایا کہ اس کا نام وجے پلئی تھا جسے سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے بھیجا تھا۔

وجے نے سوپنا سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ وجین اور ان کے خاندان کے خلاف تمام ثبوت ان کے حوالے کریں اور وزیر اعلیٰ کے بارے میں بات نہ کریں۔ خبر کے مطابق سوپنا سریش نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں ہریانہ یا جے پور جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ فلیٹ بھی دیں گے۔ جعلی پاسپورٹ بنتے ہی ملک چھوڑنے کے انتظامات بھی کریں گے۔

خبروں کے مطابق سوپنا نے دعویٰ کیا کہ وجے پلئی نامی شخص نے انٹرویو کے بہانے بنگلور کے ایک ہوٹل میں ان سے ملاقات کی تھی۔ بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ حتمی تصفیہ کی پیشکش لے کر آئے تھے۔ پلئی سوپنا سے کہتا ہے کہ اس کے پاس فیصلہ لینے کے لیے دو دن ہیں، جس کے بعد اس کی زندگی داؤ پر لگ جائے گی۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیر اعلی وجین اور پارٹی کے ریاستی سیکریٹری ایم وی گووندن سے سوپنا کے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔فیس بک لائیو پر، سوپونا نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کو ان کے چہرے پر بتانا چاہتی ہوں کہ میں آخر تک لڑوں گی۔ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر میں زندہ رہی تو میں آپ کی پوری کاروباری سلطنت کو ظاہر کر دوں گی۔ مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش بھی نہ کرنا، میں تمہارا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button