قومی خبریں

حج 2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

اب 20مارچ 2023 شام5بجے تک درخواست دے سکتے ہیں

نئی دہلی، 11مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ حج2023 پر جانے کے خواہشمند لوگوں کے لیے یہ اچھی خبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج 2023 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلرنمبر4مورخہ10مارچ2023 کے مطابق آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ جو کہ 10مارچ2023 تھیں۔اس میں توسیع کرکے 20 مارچ2023 شام 5 بجے تک کردی گئی ہے۔

جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ جو لوگ حج 2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں اور کسی وجہ سے آن لائن درخواست نہیں دے سکے تھے،وہ اب 20مارچ 2023 شام5بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست گذار کے پاس20مارچ 2023 یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم سے کم 03فروری2024یا اس کے بعد کی تاریخ تک ہونا لازمی ہے۔ساتھ ہی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اورگروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ4 لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلی بھی درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button