بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودیہ : باپ کی آنکھوں کے سامنے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے

والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے

ریاض،15مارچ :(اردودنیانیوز/ایجنسیز)سعودی عرب میں ایک دل ہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے اور وہ دیکھتا رہ گیا۔ والد خود بھی زخمی ہوگیا۔ جازان کے علاقے میں’صبیا‘ گورنری میں گاؤں ’ مشلحہ‘میں آنے والے طوفان کا منظر اطراف میں کھڑے افراد میں سے ایک نے فلم بند کرلیا۔ اس ہولناک منظر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کو لے جانے والی کار تیز بارش کے باعث آنے والے پانی کے تیزبہاؤ کی زد میں آگئی اور ندی میں ڈوب گئی۔ویڈیو میں کار ڈرائیور کی جانب سے صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی واضح ہورہی ہے۔ موسلا دھار بارش میں گاڑی پانی میں بہ گئی اور اسی پانی میں ڈوب گئی۔

گاڑی میں سوار چار بچوں کی موت ہوگئی اور والد زخمی ہوگیا۔ ایک لڑے اور ایک لڑکی کی نعشیں نکال لی گئیں۔ دو لڑکوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ وادی ابو حتارہ کے اس طوفان نے لوگوں کو افسردہ کردیا۔ اس علاقے میں پندرہ برس سے پانی آ رہاہے۔دوسری طرف سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے پانی کے بہاؤ کے دوران وادیوں اور چٹانوں کو عبور کرنے کیخلاف خبردار کردیا۔

محکمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وادیوں اور چٹانوں کو ان کے بہاؤ کے دوران عبور کرنا ایک سنگین غلطی ہے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈاتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ٹریفک سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے عسیر، جازان، نجران، مکہ مکرمہ، الباحہ اور ریاض کے علاقوں میں موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button