
نئی دہلی ، 20مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمبر ایک بلے باز ہیں۔ سوریا کافی عرصے سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں لیکن دوسری جانب ون ڈے میں بھی ان کی فارم اتنی ہی خراب ہے۔ آخری 10 ون ڈے اننگز میں ان کے اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں۔ ان اننگز میں دو بار وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے ہیں۔ ان 10 اننگز میں ان کے بلے سے کوئی نصف سنچری نہیں نکلی۔سوریہ کمار یادیو کا آخری 10 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ34 رنز ہے۔ ان 10 اننگز میں سوریا 7 بار دوہرا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکے ہیں، جس میں کھاتہ کھولے بغیر دو بار پویلین لوٹنا بھی شامل ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف – 09 رنز۔ویسٹ انڈیز کے خلاف – 08 رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف – 04 رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف – 34* رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف – 6 رنز۔سری لنکا کے خلاف – 4 رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف – 31 رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف – 14 رنز۔آسٹریلیا کے خلاف – 0 رنز۔آسٹریلیا کے خلاف – 0 رنز۔سوریا نے 14 مارچ 2021 کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کے ذریعے اپنا بین الاقوامی آغاز کیاتھا، تب سے وہ ٹیم انڈیا کے لیے 1 ٹیسٹ، 22 ون ڈے اور 48 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔
اب تک وہ اپنے واحد ٹیسٹ میں 8 رنز بنا چکے ہیں۔ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 25.47 کی اوسط سے 433 رنز بنائے۔ اس میں انہوں نے 2 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے علاوہ وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 46.52 کی اوسط اور 175.76 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1675 رنز بنا چکے ہیں۔ اس میں انہوں نے 3 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ون ڈے میں مسلسل خراب فارم ان کے لیے مسئلہ بن سکتی ہے۔وہیں سوریہ کما ریادو کی ناقص کارکردگی کے باعث سوشل میڈیا انہیں مسلسل ٹرول بھی کر رہے ہیں۔



