قومی خبریں

مرکز نے دالوں کے ذخیرے کے انکشاف کیلئے اپنی کوششیں تیز کیں

کسی بھی اسٹاک کو روک کر نہ رکھیں جس سے مقامی مارکیٹ میں دالوں کی دستیابی میں خلل پڑے

نئی دہلی ، 29مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) صارفین کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے بڑے دالوں کے درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس دستیاب تمام اسٹاک کا باقاعدہ طور پر شفاف طریقے سے اعلان کیا جائے۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی اسٹاک کو روک کر نہ رکھیں جس سے مقامی مارکیٹ میں دالوں کی دستیابی میں خلل پڑے۔دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ ندھی کھرے کی چیئرمین شپ میں کمیٹی نے آج تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں ان سے اسٹاک ڈیکلریشن پورٹل پر رجسٹرڈ اداروں کی تعداد بڑھانے کے لیے تمام ذرائع تلاش کرنے کی درخواست کی گئی جس میں ایف ایس ایس اے آئی لائسنس یافتہ، اے پی ایم سی رجسٹرڈ تاجر، دالوں کے جی ایس ٹی رجسٹرڈ تاجر وغیرہ شامل ہیں۔ اعلان کردہ اسٹاک کی توثیق کرنے کے لیے ریاستوں سے بھی درخواست کی گئی کہ گودام کی خدمات فراہم کرنے والوں، سرکاری اور نجی دونوں سے معلومات حاصل کریں۔ بندرگاہوں سے دالوں کی بروقت نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کسٹم بانڈڈ گوداموں میں در آمدی دالوں کے اسٹاک کی نگرانی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

حکومت نے مل مالکان، اسٹاکسٹ، تاجروں، درآمد کنندگان وغیرہ کی طرف سے دالوں کے اسٹاک کے انکشافات کی نگرانی کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تور کی قیمتیں معمول پر آئیں اور مقامی مارکیٹ میں تور کی دستیابی اور کم قیمت کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ، صارفین کے لیے دالوں کی دستیابی اوران کی کم قیمت کو یقینی بنانے کے لیے ویلیو چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔دالوں کی ایسوسی ایشنز اور درآمد کنندگان نے شفاف طریقے سے اسٹاک کے بارے میں بتانے میں دل سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button