بین الاقوامی خبریںسرورق

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ؟ ترکیہ میں زلزلے کے 49 دن بعد ملبے سے بلی زندہ بازیاب

شام : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 20 جھٹکے

انقرہ، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کل بدھ کو ترکیہ کے کہرامان مرعش میں ملبہ ہٹانے کے لیے کام کرنے والی امدادی ٹیموں نے 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 49 دن بعد ایک بلی کوزندہ نکال لیا۔ اس زلزلے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔علاقے میں کام کرنے والی ٹیمیں بلی کو نکالنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد اسے مزید دیک بھال کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔6 فروری کو جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کے جھٹکے ملک کے 11 صوبوں اور شام سمیت ہمسایہ ممالک کے علاقوں میں محسوس ہوئے۔ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 49,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار عمارتیں منہدم ہوگئیں، ان کے مالکان خیموں اور پناہ گاہوں میں رہنے یا دوسرے شہروں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔ملک کے جنوب میں متاثرہ شہروں کے کچھ بازاروں میں زندگی بتدریج لوٹ رہی ہے۔ زلزلے کے بعد جو دکانیں برقرار تھیں ان کے مالکان نے ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اپنے دروازے صارفین کے لیے دوبارہ کھول دیئے۔

شام : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 20 جھٹکے

دمشق؍دبئی، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)شام میں زلزلے کے قومی مرکز نے اعلان کیا کہ کل صبح بدھ اور جمعرات کی صبح تک چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 20 ہلکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔شام کی عرب خبر رساں ایجنسی (سانا) نے آج ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے ترکیہ کے صوبے ہاتے میں 9 جھٹکے ریکارڈ کیے۔ اس کے علاوہ شمالی لبنان اور ترکیہ میں زلزلے کے 10 جھٹکے محسوس کیے گئے۔مرکز نے اشارہ کیا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.8 اور 3.8 ڈگری کے درمیان تھی۔ ان زلزلوں کا مرکز زمین میں زیادہ سے زیادہ 72.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button