بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب کی توکلنا ایپ سے قبلہ کی درست سمت معلوم کیجیے

اس فیچر سے مستفید ہونے والوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ قبلہ کی طرف صحیح سمت جاننے میں مدد ملے گی

ریاض، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی (سدایا) کی تیارکردہ توکلنا Tawakkalna سروسز ایپ نے قبلہ (کعب اللہ)کی سمت (جس سمت میں مسلمانوں کو نماز پڑھنی چاہیے) کی خصوصیت سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ متعارف کرایا ہے۔اس فیچر سے مستفید ہونے والوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ قبلہ کی طرف صحیح سمت جاننے میں مدد ملے گی۔ استفادہ کنندگان کو ایپ میں خدمات (سروسز) آئیکن درج کرنا ہوگا۔ پھر مذہبی خدمات کا انتخاب کریں، جس کے بعد وہ قبلہ کے آئیکن کو دبا سکیں گے۔ایپ میں ایک کمپاس اور اس کے ساتھ ایک تیر دکھایا جائے گا جو قبلہ کی طرف سمت دکھائے گا۔واضح رہے کہ توکلنا سروسز ایپ میں شامل مذہبی خدمات میں نماز کے اوقات سمیت متعدد خصوصیات ہیں۔اس کے فیچرز میں قرآن مجید اور مناسک گیٹ بھی شامل ہیں۔

اس میں المسجدالحرام اور مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں گنجائش کے اشارے جیسی کئی چیزیں موجود ہیں۔وہیں سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق حرمین ٹرین انتظامیہ نے زائرین اور معتمرین کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک دونوں سمتوں میں لے جانے کے لیے ماہ رمضان کے دوران اپنے چکروں کی تعداد بڑھا کر 100 سے زائد کر دی ہے۔ ٹرین کی آمد و رفت کی تعداد بڑھانے کا مقصد ضیوف الرحمن کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔خیال رہے ماہ صیام کے دوران حرمین ایکسپریس ٹرین پر سفر کرنے والے زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور حرمین ٹرین اپنے پانچوں اسٹیشنوں پر رُکتی اور چلتی اور بھرپور خدمات فراہم کرتی ہے۔

طویل انتظار کے بعد الیکٹرانک قرآن پاک کا اجراء

ریاض، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ای مصحف (قرآن) مملکت سعودی عرب کی جانب سے ایک طویل انتظار کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ الیکٹرانک مصحف (ای-مصحف قرآن کریم) تیار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے قرآن پاک کو بڑی محنت سے تیار کروایا ہے۔پورا قرآن پاک تفسیر کے ساتھ دستیاب ہے اور اسے ایک ٹچ اسکرین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بائیں سے دائیں اسکرین کو چھونے سے صفحات پلٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں آواز، تلاوت، ترجمہ اور تشریح شامل ہے۔نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے آپ مطلوبہ ویب گاہ پر جا سکتے ہیں۔http://quran.ksu.edu.sa/m.php?I=ar#aya=2_49&t=1یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button