بین ریاستی خبریںسرورق

دورانِ نماز مسجد کے باہر تیز ڈی جے کی مخالفت پر تشدد، کئی زخمی، 45 گرفتار

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں نماز کے دوران مسجد کے باہر تیز آواز میں گانا بجانے پر دو فرقوں میں تنازعہ

جلگاؤں، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے جلگاؤں میں نماز کے دوران مسجد کے باہر تیز آواز میں گانا بجانے پر دو فرقوں میں تنازعہ ہو گیا۔ دونوں فرقے آپس میں متصادم ہو گئے، جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ 28 مارچ کو پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تقریباً 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات اب پرامن ہیں۔

دریں اثنا مہاراشٹر کے اونگ آبادکے کیراڈپورہ علاقہ سے بھی فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے کچھ نجی اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔

پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور اس کے بعد امن قائم ہو گیا۔ اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نکھل گپتا نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس معاملے پر رکن پارلیامنٹ امتیاز جلیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد نے دہشت پیدا کی ہے، جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ کوئی اعلیٰ افسر نہیں تھا۔ اس کی تفصیل سے تحقیق ہونی چاہیے۔ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button