گاؤں کے واحد ہندو شخص بلبیرسنگھ کے آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دیئے
جانکاری کے مطابق متوفی بل بیر سنگھ Balbir Singh (55) سی آئی ایس ایف کا ملازم تھا۔
کولگام ،یکم اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جموں و کشمیر میں، پاکستان نواز دہشت گرد ہمیشہ ماحول کو خراب کرنے کا کام کرتے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی وہ ہندوستانی روایت، ہندوستانی ثقافت اور ہندوستانیوں کے باہمی بھائی چارے کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نظارہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے کرکن میں دیکھنے کو ملا۔ یہاں مسلمان پڑوسیوں نے ایک ہندو کی آخری رسومات میں مدد کی۔مقامی مسلمانوں نے ارتھی کو کو کندھا دیا اور تدفین کے لیے لکڑی کا بندوبست کیا۔ایک مقامی شخص عبدالجبار نے کہا کہ وہ ہم میں سے ایک تھا۔ ہم نے اسے کبھی راجپوت ہندو کے طور پر نہیں دیکھا۔ ہم نے آخری رسومات کے لیے ہر چیز کا انتظام کیا۔
جانکاری کے مطابق متوفی بلبیر سنگھ Balbir Singh (55) سی آئی ایس ایف کا ملازم تھا۔ ان کا خاندان جنوبی کشمیر کے کولگام کے کارکن میں رہنے والا واحد ہندو خاندان ہے۔ وہ چھٹی پر اپنے گھر آیا تھا۔ وہ جمعرات (30 مارچ) کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جب مقامی مسلمانوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے آخری رسومات میں مدد کی۔ پچھلے سال دہشت گردوں نے متوفی کے بھائی ستیش کمار سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سی آئی ایس ایف کی مقامی یونٹ کے کمانڈنٹ وکرم سنگھ کے مطابق متوفی بل بیر سنگھ امرتسر میں تعینات تھا۔ وہ اپنے بھائی کی برسی پر چھٹی لے کر گھر آیا تھا اور یہیں انتقال کر گیا۔ بل بیر سنگھ کی آخری رسومات میں آخری سلامی دینے کے لیے ان کی یونٹ بھی پہنچی تھی۔دہشت گردوں نے 13 اپریل 2022 کو ستیش کمار سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری کشمیر فریڈم فائٹرز نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔ دہشت گردوں نے اس سے قبل وادی میں کچھ پوسٹر لگائے تھے جس میں غیر کشمیریوں اور غیر مسلموں کو وادی چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔



