سرورققومی خبریں

سدھو 10 ماہ بعد پٹیالہ جیل سے باہر آئے، کہا: جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں

کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

چنڈی گڑھ ،یکم اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سدھو کو روڈ ریج کیس میں ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن آج ایک سال مکمل ہونے سے تقریباً 48 دن پہلے انہیں رہا کر دیا گیا۔ اس دوران جیل کے باہر ان کے حامیوں کا ہجوم نظر آیا، ڈھول اور تاشے کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے جمعہ کو ہی دو جذباتی پوسٹس کیں۔جیل سے باہر آتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ پنجاب میں صدر راج لانے کی سازش کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سدھو نے جیل سے رہا ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی ہے کیونکہ حکومت سچ سننا نہیں چاہتی۔ سدھو نے مرکز کی مودی حکومت کو آمرانہ حکومت قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو بھی اخباری وزیر اعلیٰ قرار دیا گیا۔سدھو نے کہا کہ آج تک کوئی 323 کیس میں ایک ہفتہ بھی جیل میں نہیں رہا۔ لیکن میں جیل گیا ہوں،کیونکہ میرا آئین میرے لیے گرنتھ ہے۔بتادیں کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ہفتے کی شام 5.50 بجے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button