میکسیکو میں غبارے کو آگ لگ گئی، سوار دو افراد ہلاک
آگ لگنے کے چند منٹ بعد غبارے پر سوار خاتون نے چھلانگ لگا دی
نیویارک،2اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والے ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے۔ میکسیکو میں ایک غبارے کو آگ لگ گئی۔ غبارے پر دو افراد سوار تھے۔ ویڈیو میں زمین سے 200 میٹر بلندی پر اڑتے ہوئے غبارے کو آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ واقعہ وسطی میکسیکو کے شہر ’’ٹیوٹی ہواکان‘‘ میں پیش آیا۔ غبارے میں سوار ایک مرد اور ایک خاتون مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے۔آگ لگنے کے چند منٹ بعد غبارے پر سوار خاتون نے چھلانگ لگا دی اور دوسرا شخص غبارے کو قابو کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر آگ کے شعلوں بڑھتے گئے۔مرنے والوں میں ایک 39 سالہ خاتون اور ایک 50 سالہ مرد شامل ہیں۔ جس خاتون نے غبارہ سے چھلانگ لگائی اس کے چہرے پر سیکنڈ ڈگری جلنے اور دائیں ران میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا غبارے میں کوئی اور مسافر بھی تھا یا نہیں۔یاد رہے کئی ٹور آپریٹرز میکسیکو سٹی سے تقریباً 70 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع شہر ’’Teotihuacan ‘‘ پر غبارے کی پروازیں تقریباً 150 ڈالر میں پیش کرتے ہیں۔
Mexico 🇲🇽
! Breaking news!🚨🚨
Saturday, April 01, 2023, in the morning hours.
a hot air balloon catches fire and collapses in Teotihuacan, 2 people are reportedly dead.
The events occurred this morning in the vicinity of the Pyramid of the Sun and the area was cordoned off. pic.twitter.com/DlzJdv2oHH
— Lenar (@Lerpc75) April 1, 2023



