شادی کے اسٹیج پر پٹاخے والی بندوق کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دلہن کا چہرہ جھلس گیا۔۔ویڈیو وائرل
شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والا تازہ ترین واقعہ مہاراشٹرمیں پیش آیا ہے۔
نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آج کل شادی بیاہ رشتوں سے زیادہ دکھاوے کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ لوگ اپنی زندگی کی نئی شروعات سے زیادہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی نمائش میں مصروف ہیں۔ نہ جانے ایسی کتنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔ جہاں لوگ شادی کے نام پر کرتب کرنے لگتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ جہاں شادی کے اسٹیج پر ایسا ہی کرتب دلہن کو مہنگا پڑگیا۔شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والا تازہ ترین واقعہ مہاراشٹرمیں پیش آیا ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ @Sassy_Soul_ پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دولہا اور دلہن شادی کے اسٹیج پر نظر آرہے ہیں۔ سامنے میز پر ایک کیک رکھا ہوا ہے اور دونوں کے ہاتھوں میں ایک چمکیلی بندوق ہے۔ فوٹو سیشن کے لیے بہت خوش دولہا اور دلہن نے جیسے ہی پوز میں چمکتی بندوق سے فائر کیا اور اس میں سےشعلے نکلنے لگیں، چند ہی سیکنڈ میں بندوق میں کچھ گڑبڑ ہو گئی اور منظر بدل گیا۔ فائر کے اس کرتب نےبراہ راست دلہن کے چہرے کو اپنا نشانہ بنایا۔ چہرے پر مسکراہٹ ماتم میں بدل گئی اور دلہن درد سے کانپ اٹھی۔دلہن کا چہرہ آگ سے جھلس گیا، پھر بندوق پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگی۔ پھر شادی کے اسٹیج پر افراتفری مچ گئی۔
اسپارکل گن کے دھماکے سے جھلسنے والی دلہن کے چہرے کی ویڈیو ہنسی مذاق کرنے والی ہے۔خوشی اور انفرادیت کے سلسلے میں کیا گیا اسٹنٹ دلہن کی خوشی کی فضا سوگوار ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے دلہن سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس کی خیریت دریافت کی، جب کہ بہت سے صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے شادی کے نام پر اس طرح کے کرتب اور دکھاوے کی حرکات پر برہمی کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے تناظر میں کی جانے والی یہ سرگرمیاں اس طرح کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔



