

آن لائین ڈیسک
اداکار متھن چکرورتی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے، فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ وویک اگنی ہوتری کی نئی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی بیماری کے بعد فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ متھن کی طبیعت معدے میں انفیکشن کی وجہ سے خراب ہوئی۔



