ممبئی میں 3.5 کروڑ روپئے کا 1800 کلو منشیات ضبط ، دو ملزمین گرفتار
ممبئی: (اردودنیا.اِن) ممبئی پولیس نے 1800 کلو منشیاب ضبط کیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک آکاش یادو اور دنیش سروج نامی دو ملزمیں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یادو کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ یہ معلومات جوائنٹ کمشنر ملند بھرمبے نے دی۔اس 1800 کلو گانجا کی قیمت 3.5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ گانجا اڑیسہ سے ممبئی لایا گیا تھا۔ ملزمین اڑیسہ کے کندھمال علاقے سے منشیات لاتے تھے،
جو نکسل سے متاثرہ ضلع ہے۔ یہاں منشیات کی کھیتی کی جاتی تھی اورنکسل سے متاثرہ علاقوں سے منشیات مہاراشٹر اور ہندوستان کے دیگرحصوں میں بھیجا جاتاتھا۔
ممبئی پولیس کئی دن سے منشیاب کو ضبط کرنے کے لئے آپریشن کر رہی تھی۔ کل پولیس نے ممبئی تھانہ روڈ (وکروولی) پر ٹریپ لگایا اور ٹیمپو کا پیچھا کیا۔ اس ٹیمپومیں تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپئے کا 1800 کلو منشیات تھا ، جسے ناریل کے نیچے چھپا کر رکھا گیاتھا۔



