گیان واپی مسجد کا وضوخانہ کھولنے کی درخواست، سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت
سپریم کورٹ سے رمضان کی وجہ سے اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد میں بند جگہ کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا
نئی دہلی،6 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سپریم کورٹ سے رمضان کی وجہ سے اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد میں بند جگہ کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسلم فریق نے وضو علاقے کی سیل ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست داخل کرنے کے بعد 10 اپریل کو ذکر کریں، پھر 14 اپریل کو سماعت کریں گے۔ ایڈووکیٹ حذیفہ احمدی نے کہا کہ معاملے کی جلد سماعت کی جائے، رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور وضو خانہ سیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ تمام درخواستیں 21 اپریل کو سماعت کے لیے آئیں گی، لیکن مسلم فریق 10 اپریل کو دوبارہ کیس کا ذکر کرے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ اس معاملے پر 14 اپریل کو غور کرے گی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں اس علاقے کی حفاظت کو اگلے احکامات تک بڑھا دیا تھا، جہاں ہندوؤں نے کہا تھا کہ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں مفروضہ طور پر ایک ’شیولنگ‘ملا ہے۔ عدالت نے پورے وضوخانے کو سیل کرنے کی بھی حمایت کی تھی۔



