سرورققومی خبریں

پرینکا – راہل سے نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کہا ، ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات (6 اپریل) کو پارٹی رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی

نئی دہلی ،6 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات (6 اپریل) کو پارٹی رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی ہے، وہیں پنجاب اور کانگریس لیڈروں کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہو ئے سدھو نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سدھو نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آج نئی دہلی میں میرے سرپرست اور دوست راہل جی اور رہنما پرینکا جی سے ملاقات کی۔ آپ مجھے جیل میں ڈال سکتے ہیں، مجھے ڈرا سکتے ہیں، میرے تمام مالیاتی اکاؤنٹس بلاک کر سکتے ہیں، لیکن پنجاب اور میرے قائدین سے میری وابستگی نہ تو جھکی گے ،اور نہ ہم ایک انچ پیچھے ہٹیں گے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 19 مئی کو سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 27 دسمبر 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سدھو پر پٹیالہ کے شیراوالے بازار کے قریب کار پارکنگ کو لے کر جھگڑے کے دوران 65 سالہ گرنام سنگھ کے سر پر مکے مارنے کا الزام تھا۔ اس کے بعد اسپتال میں علاج کے دوران گرنام سنگھ کی موت ہوگئی۔ اگرچہ گرنام سنگھ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی، لیکن سدھو پر قتل کی بجائے مجرمانہ قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔ یہ معاملہ نچلی عدالت، پھر ہائی کورٹ سے گزر کر سپریم کورٹ پہنچا۔ اس کے بعد سدھو کو سپریم کورٹ سے سزا سنائے جانے کے بعد تقریباً 10 مہینے پٹیالہ جیل میں گزارنے پڑے۔ سدھو کو یکم اپریل کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button