بین الاقوامی خبریں

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی سجاوٹ

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی سجاوٹ


واشنگٹن: (ایجنسی)اس سال ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں امریکہ کے وائٹ ہاوس میں بھی کی جارہی ہیں۔ خاتونِ اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں ویلن ٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد امریکی عوام کو ایک خوش گوار امید دلانا ہے۔

دنیا کے کئی ملکوں میں ویلن ٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو محبت کے اظہار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن چاکلیٹس اور دیگر تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاوس کے لان میں بڑے بڑے گلابی، سفید اور سرخ رنگوں کے گتے کے بنے سجاوٹی دل سجائے ہیں۔

ہر دل پر ایک لفظ میں ایک امید ظاہر کی گئی ہے۔صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز خاتون اول کے ہمراہ امید اور مہربانی کے اظہار کے لیے سجائے گئے اس خصوصی اہتمام کا جائزہ لیا۔ان سجاوٹی دلوں پر اتحاد، ہمدردی، شفقت، محبت اور باہمت جیسے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ جب کہ اس اہتمام میں امریکی خاتونِ اول کی طرف سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر اور اہلِ خانہ سے محبت کا اظہار بھی ہے۔

ٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام، امریکی سینیٹ نے الزامات سے بری کر دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button