بین ریاستی خبریںسرورق

کرناٹک الیکشن: ڈی کے شیوکمار کا مسلم ریزرویشن پر وعدہ ،سی ایم بومئی سیخ پا

کرناٹک حکومت نے پچھلے مہینے مسلمانوں کو دیے گئے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا

بنگلور ،7اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کرناٹک اسمبلی انتخابات سے تقریباً ایک ماہ قبل، ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار Dk shivakumar نے اقلیتی ریزرویشن سے متعلق وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننے پر ریزرویشن مسئلہ کو منسوخ کرکے اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ ڈی کے شیوکمار کے بیان پر وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اسے (ریزرویشن ایشو) کو چھو نہیں سکتی۔ڈی کے شیوکمار نے جمعہ (7 اپریل) کو بنگلورو میں بتایا کہ ہم نے بغیر کسی مشکل کے اپنی دو فہرستیں (امیدواروں کی) بنا لی ہیں، بی جے پی نے ابھی اپنی فہرست نہیں بنائی ہے، مزید فہرستیں آئیں گی۔ ہماری حکومت آتے ہی ہم ریزرویشن کے معاملے کو منسوخ کریں گے اور اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

ڈی کے شیوکمار کے اس بیان پر سی ایم بسواراج بومئی نے کہا کہ وہ (کانگریس) اسے چھو نہیں سکتے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ، کرناٹک حکومت نے پچھلے مہینے مسلمانوں کو دیے گئے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا تھا اور اسے دو بڑی برادریوں – ویراشائیوا-لنگایت اور ووکلیگا میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو EWS (معاشی طور پر کمزور طبقہ) کی 10 فیصد کیٹیگری میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کانگریس مسلسل حملہ آور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button