محرم کے بغیر حج کیلئے امسال خواتین کا سب سے بڑا دستہ جائے گا
اس سال کا سفر حج ہندوستانی حاجیوں کے لیے ایک تاریخی سفر ہوگا،
نئی دہلی،7اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اس سال کا سفر حج ہندوستانی حاجیوں کے لیے ایک تاریخی سفر ہوگا، خیال رہے کہ فقہ اسلامی محرم کے بغیر سفر حج کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 4,300 سے زیادہ خواتین نے بغیر محرم یا مرد سرپرست کے سفر کرنے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ آزادانہ طور پر حج پر جانے والی ہندوستانی مسلم خواتین کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔اگرچہ یہ مذہبی تقریبات میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے رویوں میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے، لیکن اس نے مسلم مذہبی پالیسیوں میں اصلاحات پر بحث کا راستہ بھی بنایا ہے۔
برسوں سے، سعودی قانون کے مطابق حج اور عمرہ کے لیے خواتین عازمین کو مرد رشتہ داروں (جیسے بیٹا، چچا، ماموں، شوہر اور باپ وغیرہ) کے ساتھ ہونا ضروری تھا۔تاہم، سعودی عرب نے اکتوبر 2022 میں اس شرط کو ختم کر دیا، جس سے 45 سال سے زیادہ عمر کی مسلمان خواتین کو تنہا سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس اقدام کو مسلم دنیا میں خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا گیا۔خیال رہے کہ مرد وزن میں مساوی کا نعرہ محض سبزباغ کے کچھ نہیں ہے۔ فقہ اسلامی کے تمام مکاتب حنفیہ، شافعیہ ، مالکیہ اورحنابلہ میں بغیر محرم کے سفر حج مکمل طور پر ممنوع ہے۔



