قومی خبریں

سلمان خان نے دھمکیوں کے درمیان نئی بلٹ پروف کار خرید لی

اپنی گاڑیوں کے مجموعہ میں ایک نئی بلٹ پروف گاڑی کا اضافہ کیا ہے۔

ممبئی،7اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس سب کے درمیان انہوں نے اپنی گاڑیوں کے مجموعہ میں ایک نئی بلٹ پروف گاڑی کا اضافہ کیا ہے۔ سلمان نے ‘نسان’ کمپنی سے سب سے مہنگی سفید نسان پٹرول بلٹ پروف کار Bulletproof Nissan Patrol SUV خریدی ہے۔ حال ہی میں اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی والی ای میل بھی موصول ہوئی تھی جس کے بعد بھائی جان نے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔اس بلٹ پروف کار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بہت خاص ہے۔ یہ Bulletproof Nissan Patrol SUV جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول اور مہنگی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

یہ کار بیرون ملک سے درآمد کی گئی ہے۔ فی الحال اسے ہندوستانی مارکیٹ میں بھی لانچ نہیں کیا گیا ہے۔سلمان کو 18 مارچ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔ اس معاملے میں گینگ اسٹار لارنس بشنوئی کا نام سامنے آیا تھا۔ پولیس نے لارنس اور گولڈی برار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میل میں لکھا گیا کہ گولڈی برار کو اپنے باس یعنی سلمان خان سے بات کرنی ہے۔ اس نے انٹرویو دیکھا ہو گا، ہو سکتا ہے نہ دیکھا ہو تو کہو کہ دیکھ لے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button