سمر سنگھ 14 دن کی عدالتی حراست میں ، عدالت سے باہر آتے ہی بھیڑ نے دوڑایا
بھوجپوری اداکارہ کی وارانسی میں خودکشی کیس میں ایک نئی تازہ ایڈیٹ سامنے آیا
Bhojpuri Akanksha Dubey suicide case وارانسی ،8پریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بھوجپوری اداکارہ کی وارانسی میں خودکشی کیس میں ایک نئی تازہ ایڈیٹ سامنے آیا ہے۔ کیس کا مرکزی ملزم سمر سنگھ عدالت پہنچا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا۔ خصوصی عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد سمر سنگھ کو طبی معائنہ کے لیے دین دیال اسپتال لے جایا گیا۔ نیز سمر سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب عدالت کے باہر آکانکشا دوبے خودکشی کیس کے مرکزی ملزم سمر سنگھ کو پیش کیے جانے کے بعدعوام کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جب وہ عدالت سے باہر آیا تو اس وقت کچھ لوگوں نے سمر سنگھ پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی، اسے بھیڑ کے بیچ میں بھاگناپڑا۔
تاہم پولیس فورس کی سرگرمی کے باعث حملہ نہ ہوسکا۔یوپی پولیس نے گلوکار سمر سنگھ کو غازی آباد سے مبینہ طور پر اکانکشا دوبے کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وارانسی کے سارناتھ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں یوپی پولیس کی جانب سے اداکارہ کو مردہ پائے جانے کے بعد سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اداکارہ کی والدہ کی شکایت پر ان دونوں افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 (خودکشی کے لیے مجبور کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بتا دیں کہ آکانکشا بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقے کے پارسی پور کی رہنے والی تھی۔وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے وارانسی گئی تھیں اور وہاں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ جہاں اس کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔



