گریٹا تھنبرگ ٹول کٹ کیس: بنگلور سے کارکن دیشا گرفتاری

بنگلورو: (اردودنیا.اِن)دہلی پولیس کے سائبر سیل نے بنگلورو سے 21 سالہ کلائی میٹ کارکن دشا روی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دشا فرائڈے فار فیوچر کیمپن کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ دشا پر کسانوں کی تحریک سے وابستہ ٹول کٹ میں ترمیم کرنے کا الزام ہے۔ دہلی کی عدالت نے دشا کو 5 دن کی خصوصی سیل کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق دشا ٹول کٹ اس معاملہ کی کلیدی کڑی ہے۔ دوران تفتیش دشا نے اعتراف کیا کہ اس نے ٹول کٹ میں بہت سی معلومات شامل کیں اور اس میں ترمیم کی اور سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں مزید گرفتاری بھی ہوسکتی ہیں۔
دراصل یہ ٹول کٹ اس وقت روشنی میں آیا تھا، جب سویڈن کی کلائی میٹ کارکن گریٹا تھانبرگ نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیاتھا۔ انہوں نے ٹول کٹ بانٹنے کے علاوہ کسانوں کی تحریک کی بھی حمایت کی۔ 4 فروری کودہلی پولیس نے ٹول کٹ کو لے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔دشا کا تعلق شمالی بنگلورو سے ہے۔
خصوصی سیل کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گریٹاتھانبرگ کی ٹول کٹ اس مہم کا حصہ تھی۔گریٹا تھنبرگ نے 3 فروری کے آخر میں ٹول کٹ کے نام سے ایک دستاویز سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس پر دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ اگلے دن گریٹا نے ایک بار پھر ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں ابھی بھی کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔



