بین الاقوامی خبریں

جاپان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

جاپان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

فوکوشیما ؍ٹوکیو : (اردودنیا.اِن) اتوار کے روز جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں زلزلہ دوسرے دن بھی محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 5.2 تھی۔ ایجنسی نے بتایا کہ شام تقریباً 4.15 بجے زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز زمین سے 50 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ فوکوشیما میں ہفتے کی رات 7.3 شدت کا زلزلہ بھی آیاتھا۔

فوکوشیما میں لگاتار دوسرے دن بھی زمین کانپی ،زلزلہ کی شدت5.2 تھی

اس میں 140 افراد زخمی ہوئے تھے، اس کے زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کیے گئے تھے۔ چیف کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ طاقتور زلزلے کی وجہ سے ملک کے 9.50 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد جاپانی حکومت نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ وزیر اعظم جاپان نے افسران سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس نقصان کا سروے کریں۔خیال رہے کہ جاپان میں 10 سال پہلے مارچ 2011 میں ریختر پیمانے پر9 کی شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ بڑے پیمانے پر سونامی کا باعث بنا تھا۔ اس کے بعد سونامی لہروں نے فوکوشیما جوہری پلانٹ کو تباہ کردیاتھا۔ تبدیلی ٔ آب و ہوا سے ہونے والے مضراثرات میں اسے اہم سمجھا جاتا ہے،اس میں تقریباً16 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button