بین الاقوامی خبریں

بائیڈن کا آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا ارادہ

80 سالہ بائیڈن اپنے دوبارہ انتخاب لڑنے کے منصوبوں کے بارے میں مسلسل بیان دے چکے ہیں

نیویارک،11؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)US President Joe Biden صدر بائیڈن نے NBC نیوز کے شو TODAY میں کہا ہے کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس کے اعلان کے لیے تیار نہیں ہیں۔80 سالہ بائیڈن اپنے دوبارہ انتخاب لڑنے کے منصوبوں کے بارے میں مسلسل بیان دے چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریورنڈ الشارپٹن نے واشنگٹن میں اپنے نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے عملے کو بتایا کہ صدر نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ایک نجی گفتگو میں انہیں بتایا تھا کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے ایک عہدے دار نے این بی سی کے شو کے میزبان کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے گزشتہ سال شارپٹن کے ساتھ روزویلٹ روم میں ایک فوٹو کھنچواتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہ (انتخاب میں حصہ)دوبارہ کرنے والاہوں۔

وائٹ ہاوس میں ’ ایسٹر ایگ رول‘ کے دوران میزبان الروکر نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ کیا وہ سال 2024 کے بعد ایسٹر ایگ رول تقریب کا حصہ بننے کی تیاری کر رہے ہیں؟۔ جس پر صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ کم از کم تین یا چار بار مزید ایسی تقریب کا حصہ بننے چاہتے ہیں۔اس پر الروکر سوال کرتے ہیں کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ سال 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے جا رہے ہیں؟ صدر بائیڈن سوال کا براہ راست جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ میں تو ایک ’ ایگ رولر‘ کی بات کر رہا تھا جو ایگ کو دھکیلتا ہے۔واضح ہو کہ بائیڈن کے تبصرے ایسے میں سامنے آئے ہیں جب وائٹ ہاوس کے اعلی ترین مشیر ان کے دوبارہ انتخاب کی مہم لانچ کرنے کے لیے حتمی فیصلے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button