بین الاقوامی خبریںسرورق
امارات کے ملازمین کو تنخواہیں عید الفطر سے قبل ادائیگی کا فیصلہ
ملازمین کی تنخواہیں پیر 17 اپریل 2023 کو جاری کی جائیں گی
دبئی،11؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید الفطر کے باعث 17 اپریل کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم Sheikh Mohammed bin Rashid نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کی تنخواہیں پیر 17 اپریل 2023 کو جاری کی جائیں گی۔ امارات کے نائب صدر نے یہ ہدایت عید الفطر کی تعطیلات قریب آنے پر دی ہیں تاکہ تمام سرکاری ملازمین اپنے اہل و عیال کے لیے عید پر خریداری اور عید کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔



