ایکواڈور کی بندرگاہ پر مسلح حملے ، 9 افراد ہلاک
فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے فضائی اور زمینی سطح کی پولیس کی مدد کرے گی
لندن؍کوئٹو،12؍اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کولمبیا کی سرحد سے متصل ایکواڈور کے شمال مغربی صوبے ایسمیرالڈاس میں مچھلی پکڑنے کی چھوٹی بندرگاہ پر مسلح گروپ کے حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی ای) نے بتایا کہ حکام نے جائے وقوعہ سے سات نعشیں اور قریبی اسپتال سے 2 نعشیں برآمد کی ہیں۔ نعش کو فارنسک سنٹر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق، پستول اور رائفلوں سے لیس مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ صبح بندرگاہ پر پہنچا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل گودام میں کام کرنے والے تاجروں اور ملازمین پر فائرنگ کی۔
خبررساں کے مطابق نے وزیر داخلہ جوآن زپاٹا کے حوالے سے بتایا کہ 30 حملہ آوروں نے واقعہ کو انجام دیا اور اس واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے پیچھے کس منظم جرائم پیشہ گروہ کا ہاتھ ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔دریں اثنا،فوج نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے فضائی اور زمینی سطح کی پولیس کی مدد کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایسمرلڈاس صوبے کی حکومت نے مارچ میں جرائم اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا، جو تاحال نافذ ہے۔



