جے رام رمیش کا الزام: مزدوروں کی اجرت ایک فیصد بھی نہیں بڑھی ،مگر اڈانی کی ملکیت 1440 فیصد بڑھی
نئی دہلی،13 اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 سے 2022 کے درمیان مزدوروں کی حقیقی اجرت میں ایک فیصد سے بھی کم کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مودی کے دوست اڈانی کی املاک گزشتہ 5 سالوں کے دوران 1440 فیصد بڑھ گئی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا کہ سال 15-2014 سے سال 2021-22 کے درمیان کھیتوں میں مزدوروی کی حقیقی اجرت میں 0.9 فیصد، تعمیری مزدوروں کی اجرت میں 0.2 فیصد اور غیر زرعی مزدو کی اجارت میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جے رام رمیش نے مزید کہا کہ لیکن گزشتہ 5 سالوں میں اڈانی کی املاک میں 1440 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ’’متر کا ساتھ، متر کا وکاس‘‘۔ خیال رہے کہ کانگریس مودی حکومت پر الزامات عائد کرتی رہتی ہے کہ یہ حکومت اپنے صنعتکار دوستوں کے لیے کام کرتی ہے اور اڈانی کو عوامی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی طریقوں سے مالی فائدہ پہنچایا گیا۔



