قومی خبریں

ایک ماہ میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 10 ہزار

سات ماہ 20 دن بعد ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی،13 اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سات ماہ 20 دن بعد ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل 24 اگست کو 10 ہزار 725 کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب نئے کیسز میں دو ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو 5 ہزار 676 کیسز سامنے آئے جبکہ منگل کو 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے۔آج کے کیس کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 998 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 10 ستمبر 2022 کو 45 ہزار 365 ایکٹیو کیسز تھے۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق یومیہ پازیٹویٹی کی شرح 4.42 فیصد اور ہفتہ وار شرح 4.02 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ اسی وقت، شرح اموات 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ہندوستان میں کورونا اب آخری مرحلے میں ہے۔ اگلے 10 سے 12 دنوں تک مزید کیسز بڑھیں گے، پھر اس کے بعد کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس وقت اگرچہ کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد کم ہے، امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔وہیں یوپی میں بھی کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ لکھنؤ میں 7 ماہ کے بعد بدھ کو ایک ہی دن میں 97 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد انتظامیہ نے نیا کورونا گائیڈ لائن جاری کر دیا۔ اس میں اسکولوں، دفاتر، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور عوامی مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ر

متعلقہ خبریں

Back to top button