قومی خبریں

جس دن کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی، جان گیا تھا کہ اگلا نمبر میرا ہے :کجریوال

جس دن انہوں نے دہلی اسمبلی میں بدعنوانی کے خلاف بات کی تھی، انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ اگلا نمبر ان کا ہوگا!

نئی دہلی،15 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سی بی آئی نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج 16 اپریل یعنی اتوار کو طلب کیا ہے۔کجریوال نے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس دن انہوں نے دہلی اسمبلی میں بدعنوانی کے خلاف بات کی تھی، انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ اگلا نمبر ان کا ہوگا! انہوں نے بتایا کہ کل وہ سی بی آئی کے دفتر جائیں گے۔ کجریوال کو سی بی آئی کی تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے صبح 11 بجے ایجنسی ہیڈکوارٹر میں موجود ہونے کو کہا گیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے شراب پالیسی معاملہ پر کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی نے ان پر 100 کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔ ایجنسیوں نے 400 سے زائد چھاپے مارے لیکن یہ رقم برآمد نہیں ہو سکی۔

سی بی آئی، ای ڈی نے ایکسائز پالیسی کیس میں عدالت میں جھوٹے حلف نامے داخل کیے، وہ منیش سسودیا اور میرے خلاف گواہی دینے کے لیے لوگوں کو ٹارچر کر رہے ہیں۔کجریوال نے کہا کہ منیش سسودیا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے 14 فون توڑے ہیں، پھر ای ڈی کہہ رہی ہے کہ ان میں سے 4 فون ان کے پاس ہیں اور سی بی آئی کہہ رہی ہے کہ ایک فون ان کے پاس ہے۔ اگر انہوں نے فون توڑے ہیں تو فون ایجنسیوں کے ہاتھ کیسے لگے؟ ان لوگوں نے جھوٹ بول کر کیس بنائے اور کہا کہ شراب کا گھپلہ ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ تقریباً ایک سال سے بی جے پی شور مچا رہی ہے کہ دہلی میں شراب گھوٹالہ ہوا ہے اور بڑی ایجنسیاں اس کی تحقیقات میں مصروف ہیں، اس معاملے کو چھوڑ کر سیسودیا پر سب سے بڑا الزام یہ تھا کہ انہوں نے چودہ فون توڑ دیئے، ان فونز کے آئی ایم ای آئی کا ذکر ای ڈی کی چارج شیٹ میں ہے لیکن سیزر میمو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پانچ فون ہمارے پاس ہیں، باقی نو فون…؟

پتہ چلا کہ دوسرے فونز میں سے زیادہ تر زندہ ہیں۔ کوئی نہ کوئی ان کا استعمال کر رہا ہے، وہ منیش سسودیا کے فون نہیں تھے۔ ای ڈی نے عدالت کو گمراہ کیا، کیونکہ شراب کا کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج تک کسی ایک پارٹی کو اس طرح نشانہ نہیں بنایا گیا جس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلے نمبر دو اور تین کو گرفتار کیا گیا تاکہ وہ میری گردن تک پہنچ سکیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عآپ نے لوگوں کو امید دلائی ہے۔ وزیر اعظم اس امید کو کچلنا چاہتے ہیں جو عآپ نے لوگوں کو دی ہے۔ کل میں سی بی آئی کے پاس جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button