بین ریاستی خبریںسرورق

’دسترخوانِ محبت‘ سے بھی زعفرانیوں کو الجھن مبینہ طور پر سڑک بند کرکے افطارونماز پرشکایت درج

مراد نگر، ملک نگر کالونی کی مرکزی سڑک کو مبینہ طور پر بند کرکے روزہ افطار کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غازی آباد،16 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مراد نگر، ملک نگر کالونی کی مرکزی سڑک کو مبینہ طور پر بند کرکے روزہ افطار کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ہندو یووا واہنی کے سٹی صدر نے اس معاملے میں شکایت دی ہے۔ہندو یوا واہنی کے کارکن آیوش تیاگی نے بتایا کہ جیت پور کے لوگوں نے بتایا کہ ملک نگر سے جیت پور تک سڑک بند کر کے لوگوں کی طرف سے نماز اور روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سڑک کو چھ سے سات گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ ویڈیو جمعہ کی شام کی بتائی جا رہی ہے۔

ہندو یوا واہنی کے سٹی صدر سوشیل پرجاپتی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت دی ہے۔ اے سی پی صدر نمیش پاٹل کا کہنا ہے کہ غازی آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے زیادہ لوگ عوامی مقامات پر جمع نہیں ہو سکتے۔تحریر کی بنیاد پر تحقیقات کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ اگر درمیان میں بیٹھ کر نماز پڑھی جائے تو دفعہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس دوران ہریت کھٹک، امیت تیاگی، رنکو پردھان، اونیش پردھان، انکت تیاگی، اوم ویر سنگھ، شیوم وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button