سرورققومی خبریں

الیکشن کمشنر ارون گوئل کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج، آج سماعت

الیکشن کمشنر ارون گوئل Arun Goel کی تقرری کو سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرکے چیلنج کیا گیا

نئی دہلی،16 اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)الیکشن کمشنر ارون گوئل Arun Goel کی تقرری کو سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرکے چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں گوئل کی الیکشن کمشنر آف انڈیا کے طور پر تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ پیر کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری من مانی ہے اور یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ادارہ جاتی سالمیت اور آزادی کے ساتھ ساتھ برابری کے حق کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی طرف سے دائر درخواست میں گوئل کی تقرری کو غیر قانونی، من مانی اور غلط قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز یعنی اے ڈی آر کی طرف سے دائر کی گئی اس مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ارون گوئل کی تقرری قانون کے مطابق درست نہیں ہے۔ اس کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی خود مختاری بھی پامال ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ یہ آئین کے آرٹیکل 14 اور 324(2) کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن (کمشنرز کے کام کرنے اور ایگزیکٹو پاورز) ایکٹ 1991 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس پی آئی ایل سے پہلے، اے ڈی آر نے الیکشن کمشنروں کی موجودہ تقرری کے عمل کی آئینی جواز کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست کے مطابق، حکومت ہند نے گوئل کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ وہ تیار کیے گئے پینل میں شامل چار افراد میں سب سے کم عمر ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن میں ان کا طویل ترین دور ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button