پوسٹ مارٹم کے بعد عتیق احمد اور بھائی اشرف کو پریاگ راج قبرستان میں بیٹے کی قبر کے پاس سپرد خاک کیا گیا
مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو اتر پردیش کے پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دفن کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا نابالغ بیٹا اور چندر کے رشتہ دار موجود تھے۔
اتر پردیش:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) گینگسٹر سیاستدان عتیق احمد اور ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کی نعشوں کو اتوار کے دن پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جنہیں ہفتہ کی شام پریاگ راج، اتر پردیش میں تین حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، کو پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے دو چھوٹے بیٹے اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لیکن بیوی شائستہ پروین نہیں پہنچی۔ قبل ازیں پوسٹ مارٹم کے بعد عتیق اور اشرف کی میتیں شام ساڑھے چھ بجے کے قریب قبرستان لائی گئیں۔ اس دوران سیکیورٹی کے پیش نظر قبرستان کمپلیکس کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا۔ 5 ہزار اضافی پولیس تعینات کی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے چند دور کے رشتہ دار ہی موجود تھے اور قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
رشتہ داروں کے علاوہ دیگر لوگوں کو آدھار کارڈ دیکھنے کے بعد ہی قبرستان میں داخل ہونے دیا گیا۔ دونوں میتیں پہنچنے کے بعد ان کی آخری رسومات شروع کر دی گئیں اور اس دوران قبرستان میں کچھ خواتین بھی موجود تھیں۔ہفتہ کو عتیق کے بیٹے اسد کی آخری رسومات کے دوران تعینات پولیس نفری میں آج دوگنا اضافہ کر دیا گیا۔ فسادات پر قابو پانے والی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔
ڈی سی پی گنگا نگر، ڈی سی پی سٹی اور ڈی سی پی یمونا نگر اور اعلیٰ حکام سمیت کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ آخری رسومات میں تاخیر کے امکان کے پیش نظر روشنی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد قبرستان کے گیٹ کے قریب ایک مکان کی چھت پر موجود تھی۔
#WATCH | UP: Mafia-turned-politician Atiq Ahmed and his brother Ashraf, who were shot dead yesterday amid police presence, buried in Prayagraj. pic.twitter.com/q2wolsGIbk
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) April 16, 2023



