پٹنہ:(اردودنیا.اِن ڈیسک)روزنامہ "فاروقی تنظیم پٹنہ/رانچی Farooqi tanzeem Patna/ranchi” پٹنہ کے مدیر و مالک ایم اے ظفر کی رحلت ایک گھنٹہ قبل یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ روزنامہ "فاروقی تنظیم” پٹنہ کے مالک ایم اے ظفر صاحب آج صبح اللہ کے پیارے ہوگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون، آپ خوش اخلاق، خوش مزاج اور خوش کلام تھے، آپ روزنامہ فاروقی تنظیم کے مالک اور مدیر تھے، ہر روز رات گیارہ بارہ بجے اپنے اخبار”فاروقی تنظیم” کا پی ٹی ایف ارسال کیا کرتے تھے، آج وہ نہیں رہے، ان کی رحلت ہوگئی،ان کے سانحہ ارتحال کی خبر سن کر بے حد تکلیف ہوئی، اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
انکے فرزند محمد اقبال صاحب نے اردودنیانیوز منتظم سیدعمران سے بات کرتے ہوئے اطلاع دی کے ایم اے ظفر صاحب تین دن علیل تھے۔آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان شاء اللہ عصر میں نماز جنازہ اور تدفین ڈونگر قبرستان رانچی میں ہوگی۔



