سرورققومی خبریں

مہاراشٹر: بھوشن ایوارڈ تقریب میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک

مہاراشٹر میں اتوار کو مہاراشٹر بھوشن تقریب میں ہیٹ اسٹروک سے گیارہ افراد کی موت ہو گئی

نوی ممبئی،17 اپریل  :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر میں اتوار کو مہاراشٹر بھوشن تقریب میں ہیٹ اسٹروک سے گیارہ افراد کی موت ہو گئی۔ ہسپتال میں 24 افراد زیر علاج ہیں۔مرنے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جن میں زیادہ تر بوڑھے ہیں۔ یہ پروگرام نوی ممبئی کے کھارگھر کے ایک بڑے گراؤنڈ میں صبح 11.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری رہا اس تقریب میں وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی کارکن دتاتریہ نارائن کو ایوارڈ دیا۔ تقریب میں ان کے لاکھوں مداحوں نے شرکت کی۔ تمام لوگوں کے پروگرام دیکھنے اور سننے کے لیے گراؤنڈ میں آڈیو اور ویڈیو کی سہولت کا مکمل انتظام کیا گیا تھا تاہم لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر کوئی سایہ نہیں لگایا گیا۔

واقعہ میں دھوپ اور گرمی نے کئی لوگوں کی صحت خراب کردی ۔پروگرام میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام صبح 10.30 بجے ختم ہونا تھا لیکن دوپہر ایک بجے تک چلا۔ اس کے بعد بھیڑ میں موجود لوگوں کو نکالنے میں وقت لگا۔ پانی کی کمی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو چکر آنے لگے اور ان کی صحت بگڑ گئی۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اسپتال میں داخل لوگوں سے ملنے گئے۔ اسپتال سے باہر آنے پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں 7 سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 50 افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے 24 افراد زیر علاج ہیں، باقی کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button