بین الاقوامی خبریں

بیجنگ اسپتال میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک، عوام میں ناراضگی

بیجنگ میں گوکہ ایک نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 21 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

بیجنگ،19اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بیجنگ میں گوکہ ایک نجی اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 21 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے لیکن اس سانحے کی اطلاع دینے میں تاخیر اور سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کو سینسرکیے جانے سے لوگوں میں ناراضی ہے۔چین میں حالیہ برسوں میں دارالحکومت میں بھیانک ترین آتش زدگی کے واقعات میں سے ایک میں 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے بیجنگ کے ایک نجی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر شائع ان پوسٹس کو حذف کردیا گیا ہے جن میں اس واقعے کی اطلاع دینے میں تاخیر کیے جانے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ چانگ فینگ ہسپتال میں منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیوز میں آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے درمیان لوگوں کو چادروں کو جوڑ کر رسی کی شکل دے کر دیوار کے سہارے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بیجنگ چانگ فینگ ہسپتال دارالحکومت کے مغربی شہری علاقے میں ہے جو مرکزی تیانان مین اسکوائر سے بذریعہ کار تقریباً 25 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔بیجنگ ڈیلی کے مطابق 71 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جب کہ شام چھ بجے تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ پر آدھے گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا تھا۔

بیجنگ حکومت اس واقعے کے حوالے سے آج بدھ کو ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔ہسپتال کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ سادہ کپڑے میں بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں تعینات کیے گئے ہیںہسپتال کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ سادہ کپڑے میں بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button