سعودی عرب: ننھے تربوز فروش پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، ملزم گرفتار
بچے پر نامعلوم شخص کی طرف سے تشدد کے واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے
ریاض ،19اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب کے علاقے الجوف میں تربوز فروخت کرنے والی ایک بچے پر نامعلوم شخص کی طرف سے تشدد کے واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص تربوز بیچنے والے بچے کی مارپیٹ کررہا ہے جو بہ ظاہر لگتا ہے کہ تربوز خریدنا چاہتا ہے۔
وہ شخص بچے کی ریڑی الٹ کرفرار ہو جاتا ہے۔کلپ میں بچے کو تربوز پلیٹ فارم کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسے کاٹ کر تباہ کردیا گیا، جب کہ اس منظر سے مشتعل اس کے والد نے حملہ آور کی ویڈیو بنائی۔بچے کے والد کا کہنا ہے اگر یہ شخص دماغی مریض ہے تو میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کا دماغ بحال کردے۔دوسری طرف پولیس نے ویڈیو کے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کی چھان بین کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اگرچہ اس واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے، اس کے باوجود پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔



